کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی شعبہ تربیت کے تحت امیدواران رکنیت کیلئے دوروزہ صوبائی تربیت گاہ 27،28 جولائی ہفتہ اتوارصوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہائوس الگیلانی روڈ کوئٹہ منعقد ہوگی ۔جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر وناظم شعبہ تربیت بشیر احمدماندائی نے امرائے اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ضلع کی رکنیت کے معیار پر پواراترنے والے امیدواران رکنیت کو ہرصورت اس صوبائی تربیت گاہ میں شریک کروائیں تربیت گاہ سے جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔