• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں سے عدالتی فائلیں برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسڑکٹ جج سہیل اکرام نے اہلمدوں کے دفاتر میں پرائیویٹ ملازم بٹھانے کی شکایات پر ضلع کچہری میں اہلمدوں کے دفاتر کا دورہ کیا ، سینئر سول جج فرخ فرید بلوچ بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دفاتر اور فوٹو سٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا اور عدالتی ریکارڈ چیک کیا ، فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر عدالتی فائلیں برآمد ہونے پر تحویل میں لینے کا حکم دیا،فاضل جج کا کہنا تھا کہ عدالتی فائلیں سرکاری اہلکاروں کے علا وہ کوئی شخص قبضے میں نہیں رکھ سکتا جبکہ پرائیویٹ ملازم رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین