گھوٹکی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 پر ضمنی الیکشن آج ہو گا، پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
این اے 205 پر آزاد امیدوار احمد علی مہر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر میں کڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، نشست پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
این اے 205 ٹو تحصیل خانپور مہر اور تحصیل گھوٹکی پر مشتمل ہے، حلقے میں تین لاکھ 60 ہزار 875 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ،جن میں مردوں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 980 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 895 ہے۔
گھوٹکی میں290 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، 56 پولنگ اسٹیشن مردوں کے لئے 56 خواتین اور 178 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔