• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ


پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہان نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کرنے والا پی این ایس شاہجہان بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعینات ہے۔

بندرگاہ آمد پر عمان بحریہ کے نمائندگان نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد کمانڈنگ آفیسر پی این ایس شاہجہان نے بیس کمانڈر وُدام نیول بیس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس شاہجہاں اور عمان بحریہ کے جہازوں کے درمیان مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

دورے کے اختتام کے بعد پی این ایس شاہجہاں نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔

پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

تازہ ترین