گھوٹکی، سکھر(اقبال صدیقی، چوہدری محمد ارشاد) حلقہ این اے 205 گھوٹکی ،خانگڑھ میں ضمنی انتخابات، 290 پولنگ اسٹیشن کانتیجہ مکمل، غیر سرکاری غیر ختمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر 89180 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار احمد علی خان مہر72499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔سردار محمد بخش مہر کی کامیابی پررات گئے جشن کا سماں تھا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر رہنما محمد بخش مہر کو مبارکباد دینے جام ہاؤس عادلپور پہنچ گئے ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ مہر سرداروں نے ایک دوسرے کے مد مقابل الیکش لڑا اور دونوں امیدواروں نے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا، یہ نششت سابق وفاقی وزیر اور آذاد امیدوار علی احمد مہر کے والد سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔قبل ازیں پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت ، پی پی کی جانب سے شکایت پر مانیٹرنگ آفیسر کا نوٹس، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ، ایم پی اے علی نواز مہر اور پی ٹی آئی ایم پی اے دُعا بھٹو کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے کی سے روک دیا گیا۔