راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء رہنمائوں نے ایک بار پھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں وکلاء اور جوڈیشری کے درمیان مسائل کا واحد حل سیشن جج کی تبدیلی ہے۔ڈویژن بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس منگل کو ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر ملک غلام مصطفی کندوال کی زیر صدارت ہوا۔جس میں محمد فیصل ملک سیکرٹری ہائی کورٹ بار،سابق صدور چوہدری توفیق آصف،شیخ احسن الدین،شیخ سلیمان،مری بار کے صدر سردار مسعود،جنڈ،اٹک،گوجرخان سمیت دیگر بارز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کی تبدیلی کے حوالے سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد پر غور کیا گیا۔