• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25جولائی کو برطانیہ میں بھی یوم سیاہ منائیں گے، آصف نسیم راٹھور

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے کہا ہے کہ 25جولائی 2019 بروز جمعرات کو پی پی پی بریڈفورڈ متحدہ اپوزیشن پاکستان کے ساتھ مل کر برطانیہ میں بھی پورے جوش وخروش سے یوم سیاہ منائے گی۔ آصف نسیم راٹھور نے تمام پارٹی عہدیداران اورکارکنان سے اُس دن اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کی اپیل کی ہے، اُنہوں نے موجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے عوام دشمن بجٹ کو پاکستانی قوم نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور کسی بھی طریقے سے پاکستانی قوم ان پالیسیوں کو تسلیم نہیں کرے گی، موجودہ حکومت اور نا تجربہ کار وزیر اعظم نے مُلک میں سول مارشل لاء نافذ کر رکھا ہے، یہ حکومت آمروں اور ڈکٹیٹروں کی حکومت سے بھی بد تر ہے، عوامی نمائندوں کی گرفتاریاں کر کے عوام کے اندر خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتی ہے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اور شہید بھٹو کے دیوانے نہ پہلے ڈرے ہیں اور نہ اب ڈریں گے۔
تازہ ترین