وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ این اے 205 گھوٹکی میں معمولی فرق سے استحصالی نظام جیتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پولیس گردی کے باوجود پیپلز پارٹی معمولی فرق سے جیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس سندھ میں بچے بھوک اور ایڈز سے مر رہے ہوں، وہاں کے ضمنی الیکشن میں استحصالی نظام جیتا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ میڈیا کے سپاہی پاکستان کی یکجہتی کے لیے ریاست کے ساتھ ہیں، میڈیا مالکان میں بھی جذبہ حب الوطنی موجود ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی بی اے بھی قومی مفاد میں توانائیاں صرف کرنے کے لئے تیار ہے۔