اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 17ملزمان کیخلاف پارک لین کیس کے ملزمان کو سمن جاری کرتے ہوئے19 اگست کو طلب کر لیا۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے تین ملزمان خورشید انور جمالی ، سید عارف علی اور سید آصف محمود کے جسمانی ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی۔