اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے دورہ ماسکو کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے ، وہ 30 جولائی کو قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ،جسٹس عمر عطا بندیال ان سے حلف لیں گے ،اس حوالے سے حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے تقریباتی ہال میں ہوگی ۔