پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورکے علاقہ بازیدخیل کوہاٹ روڈ میں بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ،متنبہ کیاہے کہ بجلی اورگیس کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر کوہاٹ روڈ کو احتجاجاًبند کردیاجائے گا۔ عمائدین علاقہ نے اس حوالے سے بتایا کہ برسراقتدار جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فضل الہی خان کاحلقہ ہونے کے باوجود مذکورہ علاقے میں بجلی اورگیس گذشتہ پانچ روز سے بند ہے جس کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے کیونکہ بجلی کی بندش کے باعث ایک جانب اہل علاقہ گرمی کی شدت میں جل رہے ہیں تو دوسری جانب پانی بھی ناپید ہوگیاہے اور نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے متنبہ کیاکہ متعلقہ حکام فوری طورپربجلی اورگیس بحال کریں بصورت دیگر کوہاٹ روڈ کو بلاک کر دیا جائے گا۔