• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کی محبت، برازیلین خاتون کی جھنگ کے نوجوان سے شادی

فیس بک پر دوستی محبت میں کیا بدلی، 30 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار برازیل کے شہر ساؤپالو کی رہائشی 35 سالہ خاتون شادی کرنے جھنگ پہنچ گئیں۔

خاندان کے افراد سے خاتون کی ملاقات کے بعد دونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

جھنگ کے گاؤں چک بلوچاں کے رہائشی 30 سالہ وقاص انجم کی برازیل کے شہر ساؤ پالو کی رہائشی 35 سالہ ایلے سندرا سے 3 سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی، دوستی محبت میں بدلی اور ایلے سندرا نے وقاص کو شادی کے لیے پروپوز کر دیا۔

اس کے بعد دونوں کی پہلی ملاقات 3 ماہ قبل دبئی میں طے پائی جہاں ایلے نے اسلام قبول کیا اور واپس اپنے ملک برازیل چلی گئیں۔

اس بار 12 جولائی کو ایلے جھنگ پہنچیں اور 13 جولائی کو دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ایلے کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ وقاص انجم سے شادی کر کے بہت خوش ہیں۔

وقاص انجم کاشتکاری سے منسلک ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایلے کو شروع میں یہاں کا ماحول سمجھنے میں مشکل پیش آئی، تاہم اب وہ مشترکہ خاندانی نظام کے باوجود خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔

نوبیاہتا جوڑے کا ماننا ہے کہ محبت کا جذبہ اگر سچا ہو تو سات سمندر بھی راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

تازہ ترین