• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں کھیتوں، پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ 4 دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے  ہیں۔

واضح رہے کہ بہار میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہےجس کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین