• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں سے کار چوروں سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں کاریں چوری کرنے اور چھیننے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، دستی بم، گاڑی اور اسٹیمپ پیپرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ادھر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق ملزمان حاکم، عطاء محمد، احسان علی اور سجن مہنگی گاڑیاں چوری کرنے اور چھیننے کے بعد سستے داموں بیچ دیتے تھے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے بتایا ہے کہ وہ چوری کی گئی اور چھینی گئی 60 لاکھ کی گاڑی 4 سے 5 لاکھ اور 12 لاکھ کی گاڑی 40 ہزار میں بیچتے رہے ہیں۔

ملزمان نے وارداتوں کے لیے پشاور سے 80 ہزار کا جیمر بھی خریدا تھا جو تمام ٹریکرز کو بند کر دیتا تھا۔

تازہ ترین