• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوں والی سبزیوں سے شوگر کنٹرول کریں

ماہرین صحت کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پتوں والی غذائیں کسی حد تک ذیابیطیس ٹائپ 2 کے مرض کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

جرنل امریکن میڈیکل ایسوسی ا یشن (جاما) کی رپورٹ کے مطابق ذیابیطیس (شوگر) ٹائپ 2 کے مرض کے حوالے سے ایک ریسرچ شائع کی گئی ہے جس میں اس مرض کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات بتائے گئے ہیں۔

اس ریسرچ پیپر کے مطابق ذیابیطیس ٹائپ 2 کے مریض کو پتوں والی سبزیوں کا استعمال اپنی روز مرہ کی ڈائٹ میں شامل کرنا چاہیے جبکہ اس کے علاوہ تازہ پھل، اناج اور میووں کا استعمال بھی اس مرض کو روکنے کے لیے بہت مفید ہے۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ا یشن کی جانب سے کی گئی ریسرچ میں غذا کے ساتھ ساتھ دوسرے اقدامات بھی بتائے گئے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے انسان شوگر جیسی بیماری کو کم کرسکتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو روزانہ ورزش کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور سگریٹ نوشی سے گریز کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ’ذیابیطیس ٹائپ 2‘، ذیابیطیس کی وہ قسم ہےجس میں انسولین کی کمی کی وجہ سے مریض کے جسم میں فیٹس (fats) بڑھ جاتے ہیں اور وزن میں بہت زیادہ کمی آجاتی ہے، یہ بیماری عموماً بڑی عمر کے افراد میں زیادہ دیکھنے میں آتی ہے۔

تازہ ترین