• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینی میٹڈ فلم ’پلے موبل؛دی مووی‘ کا نیا ٹریلر

ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’پلے موبل؛دی مووی‘ کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔


ڈائریکٹر لائنو ڈی سالوو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مارلا نامی ایسے دلچسپ اینی میٹڈ کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لاپتہ بھائی چارلی کی تلاش میں لمبے سفر پر نکل پڑتا ہے اور اس دوران کئی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے تاہم وہ ہمت نہیں ہارتا اور کوشش جاری رکھتا ہے۔

ایڈونچر کامیڈی فلم کے دلچسپ ننھے کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈ کلف، جم جیفیگن، انایا جوائے، گیبریئل بیٹ مین اور ایڈم لیمبرٹ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

75 ملین ڈالر لاگت سے بننے والی یہ دلچسپ فلم اگست میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین