کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہا کی فیڈریشن کے نئے چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے جمعرات کو سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں ملاقات کی۔ بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ آصف باجوہ کے کام کرنے کا انداز اچھاہے اس لئے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کیا ۔ ملاقات میں ہم نے ہاکی بحالی کے لئے روڈ میپ بنایا ہے ۔ پورے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کریں گے ۔ میں 30سال بعد ہاکی فیڈریشن میں آیا ہوں۔ عہدہ لینا ہوتا تو پہلے بھی لے سکتا تھا ۔ جو لوگ تنقید کررہے ہیں ہاکی کی بربادی کے اصل ذمہ دار وہی لوگ ہیں ۔