• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار و فہمیدہ مرزا کے بیٹے کیخلاف نیب ریفرنس دائر

قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور جی ڈی اے کے رہنما ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

نیب کراچی کی جانب سے حسنین مرزا سمیت 16 ملزمان کے خلاف یہ ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

نیب کراچی کے مطابق فہمیدہ و ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا سمیت ان 16 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے نہرِ خیام کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔

نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان بھی پہنچا ہے۔

تازہ ترین