امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ ایک سال کے دوران ہر لمحہ جھوٹ بولا، خان صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ وزیراعظم بن کر جھوٹ نہیں بولوں گا۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب نے 50 لاکھ گھر بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا، کرپشن کے خلاف بولنے والوں نے ایک پیسا بھی ریکور نہیں کیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 11 ماہ میں بہت زیادہ قرضے لیے۔