بیونس آئرس(جنگ نیوز) باکسنگ کے کھیل نے ایک ہفتے کے دوران دوسرے باکسر کی جان لے لی ہے۔
ارجنٹائن میں گذشتہ دنوں ارجنٹائن کے باکسر ہیوگو سینٹلن کا سپر لائٹ ویٹ فائٹ یوراگوئے کے باکسر ایڈوارڈو ابریو سے مقابلہ ہوا۔
چوتھے ہی راؤنڈ میں 23سالہ سینٹلن کی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا لیکن انہوں نے لڑنے کو ترجیح دی میچ کے اختتام کے ساتھ ہی وہ بے ہوش ہو گئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بعدازاں ان کے گردے ناکارہ ہو گئے اور وہ کوما سے واپس نہ آ سکے۔ سرجری کے دوران جان کی بازی ہارگئے۔