کنیبرا ( نیوز ایجنسی ) آسٹریلیا کی حکومت نے فیس بک اور گوگل کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی غرض سے ایک محکمہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ،آسٹریلوی حکومت نے یہ فیصلہ فیس بک اور دیگر کمپنیوں کے حوالے سے آنے والی خبروں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جن میں ان کمپنیوں پرجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات لگائے گئے ہیں ،دارلحکومت کینبرا میں آسٹریلین کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن کے تحت ایک محکمہ قائم کیا جائے گا جو فیس بک اور گوگل کی صارفین تک اشتہارات پہنچانے کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ بھی لے گا۔