• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن نے عبداللہ گل کے گھر جا کربیگم جنرل حمید گل کی عیادت کی

لاہور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے محمدعبداللہ گل کے گھر جا کربیگم جنرل حمید گل کی عیادت کی۔ محمد عبداللہ گل کی والدہ اور بیگم جنرل حمید گل کافی عرصہ سے بہت زیادہ علیل ہیں۔دونوں رہنمائوں نے اڑھائی گھنٹے تک ملاقات کی۔گفتگو کے دوران محمد عبداللہ گل نے کہا کہ ختمِ نبوت ﷺکے حوالے سے خبروں کے بارے میں کہا کہ آرٹیکل 295 سی کی ترمیم کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان کے لئے اسلامی نظام اور سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور عدلیہ سمیت تمام ریاستی اداروں کو ہم سب نے مل کر مضبوط کرنا ہے۔
تازہ ترین