اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام اسلام آباد کچہری میں سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تاہم تقریب کے دوران وکلاءجیالے گتھم گتھا ہو گئے، ہاتھا پائی اور دھکم پیل بھی ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے تقریب ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز لائرز فورم کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شفقات انقلابی کی طرف سے آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نیئر بخاری اور سینیٹر سحر کامران کے علاوہ وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر اپنے خطاب میں نیئر بخاری نے کہا کہ کل تحریک انصاف نے یوم تشکر منایا ، بھائی کس بات کا تشکر ، یہ تو بتائیں ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے ، یہ تو بتائیں پٹرول کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے۔ آپ وزیر اعظم بنیں تھانے دار نہ بنیں ، تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس دوران جیالے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی جس پر سینئر وکلاءنے بمشکل حالات کنٹرول کرتے ہوئے تقریب کے اختتام کا اعلان کر دیا ۔