پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے شہر کامونکی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق یہ اسمگلر 13 افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ لے جا رہے تھے۔
ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ تمام افراد کو کوئٹہ سے ایران اور پھر یورپ اسمگل کیا جانا تھا۔
ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ موجود 13 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔