• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی صوفی فنکار موٹن شاہ انتقال کر گئے

 صوفی موسیقی کا ایک باب بند ہوگیا، عظیم صوفی فنکار موٹن شاہ چانڈکا اسپتال میں انتقال کرگئے۔


متوفی فالج کے حملے کے باعث کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔ گذشتہ روز انہیں چانڈکااسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

موٹن شاہ سندھی، سرائیکی، ھندی، پنجابی سمیت مختلف زبانوں میں 8 ہزار سے زائد صوفی کلام پیش کرچکے ہیں ۔

موٹن شاہ کو لطیف ایوارڈ، سچل ایوارڈ، بیدل بیکس ایوارڈ سمیت دیگر سرکاری اور غیر سرکاری ایوارڈ یافتہ تھے۔

موٹن شاہ کی تدفین پیر جو گوٹھ کے قریب راہوجا میں کی جائے گی۔

تازہ ترین