گھوٹکی کے نواحی علاقے میں ایک شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر مخالفین نے اس پر تشدد کیا۔
متاثرہ شخص جمال دین کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے دو ماہ قبل میرے بیٹے پر کاروکاری کا الزام لگا کر جرگہ کیا اور جرگے نے فیصلہ کرتے ہوئے اس کی پوتی کو ونی اور 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
اس نے جرگے کا فیصلہ نہ مانتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا جس پر مخالفین نے اسے گھر جاتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور وڈیو بھی بنائی۔
متاثرہ شخص نے مطالبہ کیا کہ میرے خاندان کا تحفظ کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جرگہ کرنے والے چھ ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ تشدد کی وڈیو ایک ماہ پرانی ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔