کراچی ( نیوز ڈیسک ) بھارت کے سابق نمبر ون ٹینس کے کھلاڑی سمدیودیورمان نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم کا پاکستان جانا ایک ’’ دوستی کا پیغام ‘‘ ہے۔ دونوں ممالک میں کشیدگی کی وجہ سے بھارت او ر پاکستان نے بہت سے کھیلوں کے انعقاد میں شرکت نہیں کی۔ دو روزہ ایشیا اوشیانیا گروپ 1 میچ ستمبر میں پاکستان میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’کاش میں بھی اس ٹیم کا رکن ہوتا ‘‘یہ بہترین موقع ہے جس میں باہمی دوستی اور محبت کا پیغام دیا جاسکتا ہے۔