• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے میں مزید 700سے زائد بھرتیاں تحریری امتحانات اگلے ماہ منعقد ہونگے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم میں کثیر تعداد میں بھرتیوں کے بعد ادارے میں مزید 700سے زائد مختلف پوسٹوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان بھرتیوں کے امتحانات لینے کا ٹھیکہ ایک مرتبہ پھر او ٹی ایس کو ہی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات شائع کروا دیئے گئے ہیں۔ اسامیوں کی تعداد کچھ یوں ہے، بی ایس 15 کے اسسٹنٹ کی 3اسامیاں (میرٹ 1، خواتین 2، قابلیت:گریجویٹ)، بی ایس 14 سب انسپکٹر کی 25اسامیاں (میرٹ 2، پنجاب 13، سندھ 5، کے پی کے 2، بلوچستان /فاٹا ایک ایک قابلیت گریجویٹ)، بی ایس 14اسٹینو ٹائپسٹ 23 (میرٹ 2، پنجاب 13، سندھ 6، کے پی کے 3، بلوچستان/آزاد جموں کشمیر ایک ایک، قابلیت انٹرمیڈیٹ) اپر ڈویژن کلرک 21 (میرٹ 2، پنجاب 10، سندھ 4، کے پی کے 3، بلوچستان /آزاد جموں کشمیر ایک، ایک، قابلیت انٹرمیڈیٹ) لوئر ڈویژن کلرک 54 (میرٹ 4، کے پی کے 3، بلوچستان /آزاد جموں کشمیر ایک ایک، قابلیت انٹرمیڈیٹ) لوئر ڈویژن کلرک 54 (میرٹ 4، پنجاب 27، سندھ 11، کے پی کے6، بلوچستان 3، فاٹا 2، آزاد جموں کشمیر ایک، قابلیت میٹرک)، اسسٹنٹ سب انسپکٹر 53 (میرٹ 4، پنجاب 26، سندھ 10، کے پی کے 6، بلوچستان 3، فاٹا /آزاد جموں کشمیر کے دو، دو، قابلیت:گریجویٹ)، کانسٹیبل 439 (میرٹ 33، پنجاب 220، سندھ 83، کے پی کے 51، بلوچستان 26، فاٹا 16، آزاد جموں کشمیر 10، قابلیت:میٹرک)، ڈرائیور 8 (پنجاب 4، سندھ 2، کے پی کے /بلوچستان ایک، ایک) نائب قاصد 25 (اسلام آباد 4، پنجاب 8، بلوچستان 5، سندھ /کے پی کے تین، تین) ہر امیدوار کو 150/-روپے ادا کرنے ہوں گے اور اگر کوئی امیدوار ایک سے زائد اسامیوں کے لیے درخواست دے گا تو اس کو اضافی 150روپے ادا کرنے ہوں گے۔ گزشتہ برس ایف آئی اے اسامیوں کی ایک لاکھ کے قریب درخواستیں آئی تھیں اور جتنی رقم امیدوار ادا کررہا تھا، اتنی ہی ایف آئی اے نے بھی ادا کیے اور وہ امتحانات بھی او ٹی ایس نے ہی لیے تھے۔

تازہ ترین