• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ ویڈیو کہاں ہےجس کا دعویٰ شہریار آفریدی نے کیا؟

وہ ویڈیو کہاں ہےجس کا دعوی شہریار آفریدی نے کیا؟
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللّہ نے استفسار کیا ہے کہ ان کے چالان میں وہ ویڈیو کہاں ہے؟ جس کا دعویٰ شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی اجلاس میں کیا تھا۔

لاہور کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّہ نے کہا کہ بیان ریکارڈ کرنا تو دور کی بات تھانے میں ایک لفظ کی گفتگو نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دن عدالت میں چالان جمع کرا دیا گیا کہ 15 کلو ہیرون برآمد ہوئی ہے جس کا کوئی آزاد گواہ نہیں۔

ن لیگی ایم این اے نے مزید کہا کہ پہلے 100 فیصد نواز شریف کے ساتھ تھا، اب 1000 فیصد نوازشریف کے ساتھ ہوں۔

تازہ ترین