راولپنڈی ( خبر ایجنسی، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہےکہ حکومت حفیظ شیخ کو بھی میرے ساتھ جیل میں ڈالے اور پوچھے ہزاروں کروڑ روپے کہاں گئے، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں ساتھ ہونگے، فکرنہ کریںعدالت سے شریک ہوں گے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس کی سماعت کیلئے پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ کہتے ہیں ہزاروں کروڑوں کھا گئے، پھر عبدالحفیظ شیخ کو بھی پکڑیں ہمارے ساتھ، عبدالحفیظ شیخ کو ڈالیں جیل میں اور پوچھیں کہاں ہیں ہزاروں کروڑوں۔صحافی نے ملین مارچ میں شرکت سے متعلق سوال کیا تو سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملین مارچ میں عدالت سے شریک ہوں گے، فکر نہ کریں۔