• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی، اوپن مارکیٹ میں استحکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.60روپے سے گھٹ کر 160.55روپے اورقیمت فروخت 160.70روپے سے گھٹ کر 160.65روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.00روپے اورقیمت فروخت 160.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 20پیسے کی کمی،قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید میں 15پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے جبک یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین