امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ میں جو دنگل ہونے جارہا ہے، اس میں عوام کی کوئی دلچسپی نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ صادق سنجرانی صاحب ہوں یا حاصل بزنجو صاحب ہوں، دونوں ہی شریف آدمی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی ووٹ نہیں ڈالے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی بلوچوں کو تقسیم کر رہے ہیں، ہم مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سال میں بری طرح سے ناکام ہوگئی، ٹرمپ نے ثالثی کا اعلان کیا تو بھارت نے مزید فوج کشمیر بھیج دی۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے احتساب کا بہت شور مچایا تھا، مگر کوئی احتساب نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی خبریں ٹی وی پر نہ دکھانا جمہوریت نہیں آمریت ہے۔