• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں باچاخان چوک پر سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا۔


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جو پولیس موبائل کے قریب کھڑی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایم ایس سول اسپتال کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تازہ ترین