• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس جانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی خدمت ہے،اپنی استطاعت کے مطابق ہم سب کو ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمیر ثناء فائونڈیشن کے انچارج مالیکیولر لیب محمد زوہیب کی جانب سے جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں عمیر ثناء فائونڈیشن کے دفتر واقع یاسین آباد میں منعقدہ تقریب ِ پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈاکٹر سلیم شہزاد، ڈاکٹر شمشاد زرینہ،ڈاکٹر مصطفی کمال،بیگم محسن انوری، ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری ،ڈاکٹر محمد زوہیب،ندیم اختر اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر عمیر ثناء فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف حسین انصاری،محسن شیخانی، تحسین اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
تازہ ترین