• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اپنے ترجمان سے کہیں شہباز شریف پر مقدمہ چلائیں ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ وزیراعظم اپنے ترجمان سے کہیں شہباز شریف پر مقدمہ چلائیں ،بیرسٹر ہونے کے دعویداریوکے قانون کا سیکشن چار پڑھ لیں،لیگل نوٹس پہلا قدم ہوتا ہے،ن لیگ کے نائب صدر و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ موجودہ حکومت کے طور طریقے دیکھ کر ہٹلر اور ہلاکو بھی شرما جائے اور موجودہ صورتحال دیکھ کر مشرف صاحب اچھے لگنے لگے ہیں۔منگل کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور رکن قومی اسمبلی عطاتارڑ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےایاز صادق نے کہاکہ شہباز شریف کے25 جولائی کے خط کے جواب میں ڈیلی میل نے الزام کی تردید نہیں کی، ڈیلی میل کا26جولائی کو جواب آیا جس میں انہوں نے کہاکہ 8اگست تک آپ کے خط کا جواب نہیں دیں سکیں گےاگر شہزاد اکبر کے پاس شہباز شریف کےخلاف کوئی ثبوت ہیں تو وہ ضرور عدالت جائیں۔
تازہ ترین