کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن کے اعزازمیں صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاورخان کاکڑنے زیارت میں اپنی رہائش گاہ پراستقبالیہ دیاجبکہ مولانامحمدجمیل دوتانی نے کواس میں عشائیہ دیاجن میں مولاناعبدالواسع، مولانا آغامحمودشاہ،مولانامحمدحنیف،سیدفضل آغا،حافظ محمد یوسف سمیت مرکزی وصوبائی رہنمائوں کے علاوہ بڑی تعدادمیں مقامی عہدیدار شریک ہوئے۔ مولانافضل الرحمٰن کازیارت پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاگیا۔