کراچی میں ہونے والی بارش کو جہاں باقی شہریوں نے انجوائےکیا، وہیں پاکستانی فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
گزشتہ دِنوں مون سو ن بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ کراچی والوں کے لیے انجوائمنٹ کی وجہ بن گیا، جس سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
پاکستانی انڈسٹری کے ستاروں نے بھی کراچی کی بارش کے خوب مزے لیے، کسی نے اس بارش کو گھر والوں کے ساتھ انجوائے کیا تو کسی نے بارش کے دن بھی شوٹنگ کی وجہ سے سیٹ پر ہی اپنے دوستوں کے ساتھ انجوائے کیا۔
مہوش حیات:
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بارش کو انجوائے کرتے ہوئے اپنی تصویر اپلوڈ کی، جس میں دِکھائی دے رہا ہے کہ ’مہوش حیات‘ اپنے گھر کی چھت پر جا کے بارش کے موسم سے لُطف اندوز ہوئیں۔
نیلم منیر:
خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے بھی بارش کے موسم کا ذائقہ چکھا، انہوں نےانسٹا گرام پر چائے کا کپ ہاتھ میں لیے اپنی فوٹو اپلوڈ کی، انہوں نے اپنی تصویر کو ’چھوٹی چھوٹی خوشیاں‘ کیپشن دیا۔
سجل علی:
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سجل علی‘ نے انسٹا گرام پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ تصویر اپلوڈ کی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ’بارش میں بھی مزدوری۔‘
شہروز سبزواری:
’شہروز سبزواری‘ نے حسین موسم کو انجوائے کرنے کے لئے اپنی گاڑی میں شہر کا چکر لگایا۔
بارش کے باعث کراچی کی سڑکوں پر جمع بارش کے پانی پر اداکار نے طنز و مزاح میں اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں سڑکوں پر سوئمنگ کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘
صنم بلوچ:
اداکار و میزبان صنم بلوچ نے بھی کراچی کی بارش کے مزے لئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔
شہزاد رائے :
معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے بھی کراچی میں بارش سے بھیگی سڑکوں سے لطف اندوز ہوئے۔