• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی چڑیا گھر میں شیر کا بچے پر حملہ


جنگل کے بادشاہ کا لقب رکھنے والے خونخوار شیروں کے پاس جانا  موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے لیکن شیر تو شیر ہے جنگل میں ہو یا پھر چڑیا گھر میں اگر احتیاط نہ کی جائے تو یقیناجان لیوا ہوسکتا ہے۔

امریکی شہر نیو اورلینز کے چڑیا گھر میں سیر کیلئے آنیوالے بچے پر اچانک شیر نے حملہ کر دیا۔

شیشے کے پنجرے کے قریب کھڑا بچہ کھیلنے میں مصروف تھا کہ شیر نے تاک لگا کر بچے پر حملہ کیا۔

شیشے کی دیوار نے شیر کا یہ شکار ناکام بنادیا جبکہ بچہ اس حملے سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین