• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی خورشید شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری

قومی احتساب بیورو( نیب ) نے  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشیداحمد شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ،جس میں مختلف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔

چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نیب کا مقصد کرپشن فری پاکستان ہے ۔

اعلامیے کے مطابق نیب نے خورشید احمد شاہ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ۔

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران،اہلکاروں کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین