• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں نے ڈرائیور قتل کرکے پک اپ چھین لی، 4 گاڑیں چوری

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر سوزوکی ڈرائیور غلام دین کو گولی مارکر قتل کردیا گیا جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبراورچوری کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں ایک موٹرسائیکل ،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ مقتول کے پھوپھی زاد طلحہ محمد نےپولیس کو بتایا کہ وہ فتح جنگ روڈ پر نئی آبادی میں رہائش پذیر ہیں اس کا ماموں زاد غلام دین انتیس جولائی کو گھر سے نکلا تھا، جس کی نعش جی ٹی روڈ پر سنگجانی سیمنٹ فیکٹری کے قریب خون میں لت پت پڑی تھی، مقتول کو نامعلوم افراد نے گولی مار کرقتل کیا اس کی سوزوکی گاڑی آر آئی ایس2824، دو موبائل فون اور کل جمع پونجی اور گاڑی کے کاغذات چھین کرلے گئے۔ آبپارہ پولیس نے اویس علی کی رپورٹ پر شیر عالم کےخلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔مدعی نے او ایل ایکس پر جی اے ایم 5821 فروخت کرنے کا اشتہار دیا ،ملزم مہران کار پر آئے موٹرسائیکل چیک کرنے کے بہانے نامعلوم شخص موٹرسائیکل لے گیا جبکہ اس کے ساتھی شیر عالم کو قابو کرلیاگیا۔تھانہ جاتلی کوقاسم نے بتایاکہ موہڑہ شیخاں پلی پرچارنامعلوم اشخاص نے اسے روک لیا اوراسلحہ کی نوک پراس سے پانچ سوروپے،دوموبائل فونز اور موٹر سائیکل ہنڈا125نمبرآرآئی ایل 4808۔17چھین کراسے رومال سے باندھ کرفرار ہو گئے۔تھانہ سول لائن نے سردارآصف حیات خان کی رپورٹ پر خرم افضل کیخلاف چیک مالیتی55لاکھ روپے،تھانہ سٹی نے ثمینہ طارق کی رپورٹ پر کاشف محمود بٹ کے خلاف50لاکھ روپے کے دوچیک اورتھانہ گنج منڈی نے محمد وقاص کی رپورٹ پر مسعود احمد خان کے خلاف 15لاکھ روپے کاچیک ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین