سونم کپور کوبالی ووڈ میں فیشن گرو کا نام خوامخواہ ہی نہیں ملا، اس خطاب کی وجہ اس کا لائف اسٹائل اور فیشن ٹرینڈز کے ساتھ ساتھ نت نئے تجربات کرنے کی عادت ہے۔
فیشن کا انتخاب ہو یا پھر بیوٹی ٹرینڈ، وہ کبھی اسے اپنانے سے نہیں شرماتی، یہی و جہ ہے کہ وہ رنگ اور ڈھنگ میں بہترین دکھائی دیتی ہے۔ جب بالوں کے اسٹائل کی بات ہوتو سونم اچھی طرح جانتی ہے کہ کس وقت کونسا ہیئر اسٹائل اس کی شخصیت کو چارچاند لگا سکتاہے۔ سونم کپور کے چند ٹرینڈی ہیئر اسٹائلز پر نظر ڈالتے ہیں۔
پِن بن
بالوں کا یہ اسٹائل دیگر ایسیسریز کے ساتھ جچتاہے۔ پنڈ بن (Pinned bun)کیلئے آپ چٹیا بنائیں اور گھما کر جُوڑا بنالیں۔
اس کے بعد اسے کسی خوبصورت پن سے فِکس کرلیں کہ کہیں یہ جُوڑاکھُل نہ جائے۔
بوکے ساتھ پونی ٹیل
لگتا تو یہی ہے کہ یہ اسٹائل کئی برس پرانا ہے لیکن جب سونم اسے اپناتی ہے تو نیا لگتا ہے۔ یہ ہیئر اسٹائل بنانا کافی آسان ہے، بس اپنے بالوں کی پونی ٹیل بنائیں اور کسی خوبصورت بو(Bow) سے اسے پرفیکٹ لُک دے دیں۔
بوہیمن اسٹائل
جیسا کہ سونم تجربات سے نہیں گھبراتی اسی لیے بوہیمن اسٹائل (Bohemian effect) اسے خوشی کا احساس دیتا ہے۔
سر کے چاروں طرف سے چار پانچ چوٹیاں بنا کر انہیں پیچھے لے جاکر جُوڑے کی شکل میں باندھ لیں۔ آپ کے بالوں کا نیا لُک آپ کو دلکش بنا دے گا۔
بکھرے ہوئے بال
آسان ہونے کی وجہ سے یہ سونم کا فیورٹ اسٹائل ہے۔ اپنے بالوں کو کھینچ کر ڈھیلا سا جُوڑا بنالیں، پھر کچھ بال یا لٹیں آگے سے نکال کر چہرے پر چھوڑدیں، لیجیے بکھرے ہوئے بالوں(Easy and Messy)کا اسٹائل تیار ہے۔
ہاف اینڈ ہاف
اس اسٹائل میں ایک طرف کے بال نیچے بنے ہوتے ہیں اور انہیں گھنگریالے بنا کر لٹیںگالوں پر چھوڑ دی جاتی ہیں جبکہ دوسری سائیڈ کے بال پور ی طرح بنا کر کان کے پیچھے کرلیے جاتے ہیں اور دونوں کو پیچھے ملا کر جُوڑا بنا لیا جاتا ہے۔
بن تھیوری
سونم زیادہ تر جُوڑا باندھے ہی نظر آتی ہے اس لیے وہ اسے نت نئے انداز بخشتی رہتی ہے۔ بن تھیوری (Bun Theory)میں سارے بالوں کو ایک ساتھ ہاتھ میں لے کر ڈھیلے ڈھالے طریقےسے پیچھے لے جائیں اور اس کا جُوڑا بنا لیں۔ اس کے علاوہ سامنے کےبالوں پر ٹیکسچرائزنگ اسپرے کریں اور انہیں ہوا میں اڑنے دیں ۔
بلو آئوٹ
اگر آپ کے بال بھی سونم کی طرح لمبے ہیں تو آپ ان بالوں کو بلو ڈرائی کرکے نیچے کی طرف پھیلاد یں اور انہیں بائونسی اسٹائل دے دیں۔ بلو ڈرائی کرتے ہوئے بالوں کو اندر کی طرف موڑتی رہیں۔ یہ بلو آئوٹ(Blowout)ہیئر اسٹائل آپ کو نیا لُک دے گا۔
تیکھے نقوش، متناسب جسم اور لمبے قد کی وجہ سے فیشن کی دنیا اور سوشل میڈیا میں موضوع بحث رہنے والی سونم کپور اسٹائل اور فیشن سینس کے اچھے خاص گُر جاننے کے سبب نہ صرف فیشن گرو کہلاتی ہیں بلکہ مختلف فیشن ٹپس کے ذریعے وہ سبھی کو اپنا گرویدہ بھی بناچکی ہیں۔ بہت سی اداکارائیں بھی سونم سے فیشن ٹپس لیتی ہیں۔ وہ ملکی اور غیر ملکی فیشن میگزین کے سرورق پر اکثر نمودار ہوتی رہتی ہیں۔