آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 21؍ ذوالحجہ 1440ھ23؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم نجوم میں دائرۃ البروج کے 120 سے 149درجات پر مشمل حصہ، برج اسد (Leo) کہلاتا ہے۔ فطری ترتیب کے لحاظ سے یہ پانچواں برج ہے۔ شمس 23جولائی سے 22اگست تک اس برج میں گردش کرتا ہے۔ برج اسد کا حاکم سیارہ شمس اور اس کی خوبی ثابت (Fixed) ہے جبکہ علامتی نشان/ شیر، عنصر یا مادہ/آگ، جنس/ مذکر، خوش بختی کا دن/ اتوار، رنگ/نارنجی، سنہرا اور پیلا، خوش بخت بروج /حمل اور قوس، پتھر /ہیرا اور لعل، خوش بختی کا عدد 1جبکہ فلم سازی، فنون لطیفہ، صنعت و تجارت، رابطہ سازی، تصنیف و تالیف، صحافت، دوا سازی، دستکاری اور نفسیات جیسے پیشے موافق رہتے ہیں۔

شوبز کی چند معروف اسد شخصیات

ملکی اور غیرملکی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند سیلیبرٹیز کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے۔

ہمایوں سعید

27جولائی 1971ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپراسٹار ہمایوں سعید نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن ڈراموں سے کیا۔ کئی کامیاب ڈراموں میں یادگار پرفارمنس دکھانے کے بعد انھوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور نہ صرف لالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ میں بھی کام کیا۔ وہ اب تک کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے ڈوبتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری کو سہارا دے چکے ہیں۔

مایا علی

مایا علی نے انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی اپنی ماڈلنگ، اداکاری اور خوبصورت اداؤں سے سبھی کے دل موہ لیے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی مایا علی کی تاریخ پیدائش27جولائی 1989ء ہے۔ دلکش حسن اور منفرد انداز کی مالک مایا علی نے مختلف ڈرامہ سیریل میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے جلد ہی ڈارمہ انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

شہریار منور

شہریار منور پاکستان کے نوجوان ابھرتے ہوئے اداکار،ماڈل اور فلم پروڈیوسر ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور اس کے بعد اداکاری اور پروڈکشن کی جانب رخ کیا۔ 9اگست 1988ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے شہریار منور آج پاکستان فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے مایہ ناز ستارے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

جینیفر لوپیز

24جولائی 1969ء کو نیویارک (امریکا) میں پیدا ہونے والی ہسپانوی نژاد امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفرلوپیز نے اپنے چہرے، آواز اور اداکاری سے دیکھنے والوں کو 29برس سے اپنا اسیر بنایا ہوا ہے۔ فیشن اینڈ اسٹائل میگزین ان کے سرورق کے بغیرادھورے لگتے ہیں۔ 2012ء میں فوربس نے انھیں دنیا کی انتہائی اثر پذیر سیلیبرٹی قرار دیا۔ اپنی گائیکی پر وہ کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

کاجول

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول 5اگست 1974ء کو انڈیا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے، مشہوہ اداکارہ رانی مکھرجی ان کی کزن اور اجے دیوگن شوہر ہیں۔ کاجول نے 1992ء میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو فلم بینوں نے بہت پسند کیا اور دونوں نے ایک ساتھ کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔کاجول 6فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں، جن میں 5 ایوارڈ بہترین اداکارہ کے ہیں۔

کرس ہیمس ورتھ

11اگست 1983ء کو میلبرن میں پیدا ہونے والے پُرکشش آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ نے اپنے کیریئر کی ابتدا ٹی وی سے کی۔ 2009ء میں وہ فلم ’اسٹار ٹریک‘ میں جلوہ گر ہوئے اور 2011ء سے مارول سنیمیٹک یونیورس کے سپرہیرو’تھور‘ کا کردار نبھارہے ہیں اور ان کی فلم ایونجرز اینڈ گیم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

جیکلین فرنینڈس

11اگست 1985ء کو مانامہ (بحرین) میں پیدا ہونے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس جیکولین فرنینڈنس جتنی دلکش فلموں میں نظر آتی ہیں، اس سے کہیں زیادہ خوبصورت عام زندگی میں دکھائی دیتی ہیں۔ انھوں نے 2009ء میں بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی اور اب تک کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

چارلز تھیرون

چارلز تھیرون امریکی و جنوبی افریقی اداکارہ، پروڈیوسر اورفیشن ماڈل ہیں۔ وہ 7اگست 1975ء کو جنوبی افریقہ کے شہر بنونی میں پیدا ہوئیں۔ 1995ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی چارلز اب تک بے شمار کامیاب ہالی ووڈ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ فلم ’مونسٹر‘ میں بہترین اداکاری پر انھیں اکیڈمی ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

فیشن اینڈ شوبز سے مزید