کوئٹہ سے دبئی جانے والی پرواز سے افغان شہری کو اتار لیا گیا۔ افغان شہری نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنایا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے موسیٰ خان آف لوڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق موسیٰ خان نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنایا تھا۔ موسیٰ خان کو انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کےحوالے کردیا گیا۔