لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر پر حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔ ہم مسئلہ کشمیر پر اسی ثالثی کو تسلیم کریں گے جو کشمیر میں استصواب رائے کرئے ۔ حکومت پوری جرات کے ساتھ اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھائے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے مستقل نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے ۔بھارت کشمیرپرقتل عام کرنے جارہا،حکومت مذمتی بیان سے آگے بڑھے۔