• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتب:عالیہ کاشف عظیمی

سنڈے میگزین کے پلیٹ فارم سے حسبِ روایت ہم نے آپ کو عیدالاضحی کے موقعے پر پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، جواباً خلوص و محبّت سے لکھے آپ کے ڈھیروں ڈھیر پیغامات وصول پارہے ہیں۔ تو لیجیے، بروقت ملنے والے کچھ پیغامات آپ کے پیاروں کی نذر ہیں۔

(اہلِ اسلام کے نام)

اُمّتِ مسلمہ کے ہر فرد کو میری جانب سےعیدالاضحی مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ ہم ’’قربانی‘‘ کا اصل مفہوم جان پائیں(آمین)۔

(پرنس افضل شاہین، بہاول نگر سے)

(اہلِ جہانجوت کے لیے)

میری جانب سے اہلِ جہانجوت کوعیدالاضحی کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔

(سمیع عادلوف، جھڈو سے)

(جنگ، سنڈے میگزین کی ٹیم اور قارئین کے نام)

میری جانب سے ایڈیٹر، اُن کی ٹیم اور رونق افروز برقی، شری مرلی چندجی گوپی چند گھوکلیہ، شبوشاد، پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی،چاچا چھکن، نواب زادہ خادم ملک، ملک محمّد رضوان، صابر رضا، مصباح طیّب، ڈاکٹر محمّد حمزہ خان، اسماء خان دمڑ، پرنس افضل شاہین، محمّد سلیم راجہ اور نرجس مختار کو دِل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔

(ولی احمد شاد، ملیر، کراچی سے)

(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)

تمام مسلمانوں کوعیدالاضحی مبارک ہو۔

(ملک محمّد رضوان، محلّہ نشیمنِ اقبال، واپڈا ٹائون، لاہور سے)

(کیڈٹ کالج پٹارو، 1980 ء کے بیج کے نام)

آپ سب کو دُعائوں اور نیک تمنائوں کے ساتھ بڑی عید مبارک ہو۔

(ضیاء الحق قائم خانی، جھڈو سے)

(عالمِ اسلام کے لیے)

میری جانب سے آپ سب کوعیدالاضحی مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قربانی کا فریضہ انجام دینے والے تمام افراد کو گوشت کی مساوی طریقے سے تقسیم کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔

(طیّبہ جبیں اور طلعت جبیں، قلعہ گوجر سنگھ، لاہور کی دُعا)

(بہن، بہنوئی اور لاڈلی بھانجی کے نام)

پیاری بہنا شاہ گل، شاہ فیصل بھائی اور راج دُلاری بھانجی ہنزہ! آپ سب میری جانب سے عید کی مبارک باد قبول کیجیے۔

(سات بہنوں اور چار بھائیوں کا قیوم آباد، کراچی سےپیغام)

(ابّو جی کے لیے)

ابّو جی! ہیپی عیدالاضحی۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سدا خوش رکھے اور آپ کی جانب سے کی گئی قربانی قبول فرمائے(آمین)۔

(حورعین، عیسیٰ خان اور ارحان خان، قیوم آباد، کراچی سے)

(سابق صدر آصف علی زرداری، بابا جانی(مرحوم) اور اہل خانہ کے نام)

میری جانب سے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کے بچّوں، میرے جگر گوشےعمیر قریشی، یاسر قریشی،بیٹی سُمیہ اور نصف بہتر کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سےبڑی عید کی بڑی خوشیاںمبارک ۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اس عظیم دِن کے صدقے میرے والد محترم کی مغفرت فرمائے(آمین)۔

(محمّد اسلم قریشی، کراچی سے)

(پیارے پاپا جان کے لیے)

عیدالاضحی کے موقعے پر چار سُو خوشیاں ہی خوشیاں رقصاں ہیں، مگر مَیں خاموش اور ساکت مورتی کی مانند آپ کی آمد کی منتظر ہوں۔ آئی مِس یو پاپا جانی۔

(گلِ عطر، ڈیرہ اللہ یار سے)

(متاعِ جاں، ابّو کے نام)

ابّو جان! مجھے آپ سے بہت پیار ہے۔ہر عید پر آپ کی کمی شدّت سے محسوس ہوتی ہے۔

(بنتِ سومر خانگل، کلی ترخہ، کوئٹہ سے)

(اپنے آبائی شہر کے باسیوں کےلیے)

میری جانب سے جنگ شاہی، ٹھٹھہ کے تمام باشندوں کو عیدالاضحی مبارک ہو۔

(حاجی خلیل، اسحاق، اقبال اور شیراز، اورنگی ٹائون کراچی سے)

(اپنوں ،پیاروں کے نام)

ہماری جانب سے رشید ماموں، ممانی، ارسلان، گوہر اور دیگر افراد کو عیدالاضحی کی بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ اللہ پاک آپ سب کو ایسی ہزاروں عیدیں دیکھنا نصیب فرمائے(آمین)۔

(حاجی یامین، انس اور ابدال، میرپور ساکرو، ٹھٹّھہ سے)

(آزاد جمّوں و کشمیر کے بہن بھائیوں کے نام)

ہم سب کی جانب سے آپ سب کو عیدالاضحی مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ کی قربانیاں اور جدوجہد قبول فرمائے (آمین)۔

(علیزہ، اریبہ اور شاہ ویز، کراچی کی دُعا)

(ایڈیٹرا ور احبابِ میگزین کے نام)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو دونوں جہاں کی نعمتوں سے نوازے۔ دِل سدا شاد و شادباد رہیں(آمین)۔

(محمّد سلیم راجا، لال کوٹھی، فیصل آباد کا پیغام)

(دیارِ غیرمیں مقیم پیاروں کے لیے)

ہماری جانب سے ممتاز بھائی اور ان کی فیملی کوعیدالاضحی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔

(ملک نفیس اور بیگم، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(دیسی، بدیسی عزیز و اقارب کے نام)

پاکستان اور برطانیہ میں مقیم ہمارے پیاروں ماموں طارق لودھی، عابد لودھی، سب کزنز افشاں، عرشی، سعدیہ، مدیحہ، سمیعہ، قدسیہ اور انعم کو امّی ابّو اور ہم دونوں بھائی بہن کی جانب سے عیدالاضحی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ اور ہاں عیدِ قرباں کے نمکین دسترخوان پر ہمیں نہ بھولیے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے مابین پیار و محبّت اسی طرح برقرار رکھے (آمین)۔

(درِّثمین اور سعد سلیم، لال کرتی، راول پنڈی سے)

(پیارے بابا جان کےلیے)

بابا جان! ہر عید کے موقعے پر لگتا ہے کہ آپ کہیں سے گلا کھنکارتے، خراماں خراماں چلتے ہمارے پاس چلے آئیں گے۔آپ کے قدموں کی آہٹ اور آواز ہمیں اپنے آس پاس شدّت سے محسوس ہوتی ہے۔

(حمیدہ گل اور حمیرا گل، کوئٹہ کی آس)

(دانش اور مبین کے نام)

پیارے بھانجو! اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ تم دونوں کے ماتھوں پر جلد سہرے کے پھول سج جائیں۔ عیدالاضحی مبارک۔

(ہمی ماما، کراچی سے)

(اپنوں کے لیے)

میری جانبب سےعیدالاضحی کی مبارک باد قبول کیجیے۔

(درخشاں اسحاق، نارتھ کراچی ،کراچی سے)

(اہلیانِ اورنگی ٹائون، کراچی کے نام)

میری اور اہل خانہ کی جانب سے آپ سب کو عیدِ قرباں بہت بہت مبارک ہو۔اللہ پاک ہم سب کو سنّتِ ابراہیمی کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔

(قاسم بھائی اور برادرز، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(عینی فرحان کے لیے)

ہیپی عیدالاضحی ۔

(فرحان اظہار، گلشنِ اقبال، کراچی سے)

(جان سے پیارے مَن موہنے پوتے، رانا محمّد المیر کے نام)

اللہ تبارک تعالیٰ تمہاری عُمردراز اور نصیب اچھے کرے۔ دادا کی جان! گھر آنگن میں یونہی شوخیاں اور شرارتیں بکھیرتے رہو(آمین)۔

(ڈاکٹر اطہر رانا، طارق آباد، فیصل آباد کا پیار)

(محترم ابّو جی کے لیے)

روزِ عید آپ کا شفقت و محبّت بھرا لمس یاد آتا ہے۔

(دختر، ڈاکٹر پروفیسر ممتاز حسین، ڈیرہ اللہ یار سے)

بذریعہ ای میل موصول ہونے والے پیغامات

(اُمّتِ مسلمہ اور اہلِ خانہ کے نام)

میری جانب سے اُمّتِ مسلمہ، والدین اور پیاری بیٹی کو عید مبارک۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرا اور والدین کا حج اور قربانی قبول فرمائے (آمین)۔

(غلام مصطفیٰ انجم، کورنگی کوسٹ گارڈ، کراچی سے)

(مسلمانوں کے لیے)

میری جانب سے ہر مسلمان کو تہہ دِل سے عید مبارک۔

(ماہین منیر، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(پاکستانیوں، جنگ، سنڈے میگزین کی ایڈیٹر اور ٹیم کے نام)

میری طرف سے فرداً فرداً سب کوعید مبارک۔

(ڈاکٹر منصور جمیل خان زادہ، نوشہرو فیروز، سندھ سے)

(اپنوں کے لیے)

جویریہ عمران، محمّد مصطفیٰ عمران اور حائقہ عمران(حاقو رانی)! آپ سب کو میری جانب سے بڑی عید مبارک۔

(عمران اسماعیل، کراچی سے)

(نادار افراد کے نام)

عید الاضحی کی تمام خوشیاں ان نادار، غریب اور ضرورت مند لوگوں کے نام جو منہگائی کے دَور میں سفید پوشی کا بھرم رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے رزق میں فروانی فرمائے(آمین)۔

(دلدار گلزار، محلّہ راجہ سلطان، راول پنڈی سے)

(اہلِ خانہ کے لیے)

میری جانب سے آپ سب کوعیدِ قرباں مبارک ہو۔

(ثاقب احمد، گلگت سے)

(پیاری سہیلی کے نام)

ہیپی عیدالاضحی۔

(شاہدہ ناصر کی جانب سے)

(متاعِ جاں، امّی کے لیے)

امّی جان! مَیں آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں۔ کاش! اس بار عید پر مَیں آپ کی خدمت میں حاضر ہوسکتا۔ خیر،مَیں آپ سے دُور سہی، مگر دِل سے تو دُور نہیں ہوں۔ میری جانب سے آپ کو اور اہل خانہ کو عید مبارک۔

(حافظ راؤ راج، خانیوال سے)

(اہلیہ، شازیہ عمران کے نام)

اللہ کا شُکر گزار ہوں کہ مجھے تم جیسی نیک سیرت اورخُوب صُورت جیون ساتھی ملی۔ اللہ تمہیں شاد و آباد رکھے(آمین)۔عید الاضحی مبارک۔

(عمران خالد خان، گلستانِ جوہر، کراچی سے)

(میرے رول ماڈل، ابّو ڈاکٹر محمّد عنصر اعوان کے لیے)

ابّو جان! مجھے آپ کے غصّے اور ناراضی سے بہت ڈر لگتا ہے اور جس وقت آپ یہ پیغام پڑھ رہے ہوں گے، مَیں آپ کے پاس نہیں ہوں گا۔ میری جانب سے آپ کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سےعید مبارک۔ دُعا ہے کہ آپ کا سایا میرے سَر پر قائم رہے اور اللہ تعالیٰ مجھے آپ کی اُمیدوں پر پورا اُترنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔آئی لَو یو ابّو جان۔

(مسرور عنصر اعوان، گڑھی دوپٹا، مظفّر آباد، آزاد کشمیر سے)

(سوئیٹ امّی جان کے نام)

میری پیاری امّی جان! عید مبارک۔

(طاہرہ کی جانب سے)

(دُنیا بَھر کے مسلمانوں کے لیے)

دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے دُنیا بَھر کے مسلمانوں کو بڑی عید مبارک ہو۔

(بسمہ ازمہ کی طرف سے)

تازہ ترین