• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کنویں میں گرنے والے بچے کو نکال لیا گیا


چین میں بچوں کی شرارتوں کے سبب پیش آنے والے حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

ایسے ہی ایک واقعے میں 13سالہ بچہ تقریباََ 20 میٹر گہرے اور 30 سینٹی میٹر قطر والے تنگ کنویں میں جا گرا۔

کنویں میں آکسیجن کی کمی کے باعث بچے کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے تاہم ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کچھ دیر کی محنت کے بعد بلآخر بچے کو کنویں سے باہر نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق کنویں میں گرنے کے باعث بچے کو معمولی خراشیں آئیں جس پر اُسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین