لاہور (جنرل رپورٹر)کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانیوالی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں گئی روز گزرنے کے باوجود ریلوے حکام ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ کر سکے گزشتہ روز کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم 10گھنٹے 40منٹ ’شاہ حسین ایک گھنٹہ 50منٹ خیبر میل 3گھنٹے40منٹ ’فرید 1گھنٹہ 40منٹ ’پاک بزنس 7گھنٹے 20منٹ ’جناح 2گھنٹے 50منٹ ’شالامار 3گھنٹے 50منٹ ’کراچی ٹرین 2گھنٹے 10منٹ ’ملت 6گھنٹے 50منٹ ’عوام ٹرین 40منٹ ’گرین لائن3گھنٹے 20منٹ ’تیز گام 1گھنٹہ 30منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی ’جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم لاہور سے کراچی براستہ فیصل آباد جانے والی سہ پہر 4 بحے کی بجائے 7گھنٹے کی تاخیر سے رات 11 بجے ’ملت ملکوال سے کراچی براستہ فیصل آباد جانے والی سہ پہر 3 بجکر 30 منت کی بجائے رات 8 ’پاکستان ٹرین راولپنڈی سے کراچی جانے والی دو پہر 1 بجکر 20 منٹ کی بجائے شام 6 بجے فیصل آباد سے روانہ ہوئی ۔مسافر ٹرینوں کی تاخیر سے آمد و رفت کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ باقی تمام ٹرینیں کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کو اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق لاہور سے روانہ ہوئیں ۔