وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار نے خود سیاسی موت کو دعوت دی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی شہداء کا قبرستان ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، آرٹیکل 370 ختم ہونے کے بعد 35 اے خود ہی ختم ہو گیا ہے، اب ہم نے کیا کرنا ہے، اس کا فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج نہ ایل او سی رہ گئی ہے، نہ ہی شملہ معاہدہ رہ گیا ہے، ہم نے اللّٰہ تعالیٰ کو جان دینی ہے اور کشمیریوں کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، چاہے کچھ ہو جائے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ مودی نے اس اقدام سے آ بیل مجھے مار کہا ہے، تاریخ بتائے گی کہ اسے کتنی بڑی سزا ملے گی۔