وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ کمیٹی برائے جموں و کشمیر کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔
شاہ محمود قریشی نے جدہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کشمیرکی حیثیت بدلنے کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کے خدشات سے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی کو آگاہ کر دیا تھا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو مزید خراب کرنے کے مترادف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھجوانا، تعلیمی ادارے بند کروانا اور ایمرجنسی کی کیفیت بھارت کے ارادوں کا پتا دے رہے تھے۔