• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OIC پر رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس، خطے میں امن کوخطرات ہیں، شاہ محمود

جدہ(شاہد نعیم/آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں ، او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو مزید خراب کرنے کے مترادف ہے، منگل کوبھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت متعین کرنے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جدہ میں او آئی سی کنٹکٹ گروپ برائے کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، آذربائجان، ترکی اور دیگر ممبر ممالک کے مندوبین ،نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کا تعین کرنے والے 370 آرٹیکل اور 35 اے کا خاتمہ بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے ،خطرے کو بھانپتے ہوئے ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل، جنرل سیکرٹری او آئی سی کو پاکستان کے خدشات سے آگاہ کر دیا تھا۔

تازہ ترین